Header Ads

Seminar and Book Release on the topic of NRC

مالیگاوں میں این آر سی کے موضوع پر سیمینار اور کتاب کا اجراء

پریس ریلیز: این آر سی ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جس نے ذہنی طور پر لگ بھگ سب کو متاثر بھی کیا اور اپنے مستقبل کے تئیں نہایت فکرمند بھی۔ کئی دہائیوں سے ملک میں رہ رہے بلکہ ملک میں پیدا ہونے والوں کو بھی ایک عجیب قسم کا خوف ہے اور اندرونی طور پر عجیب سی بے چینی بھی۔ یہ بے چینی اس وقت دوبالا ہو جاتی ہے جب کوئی کچی معلومات کا حامل شخص بھولی بھالی اُمت کو مزید ڈرا دیتا ہے۔NRCنے اب تک جانے کتنوں کی جان لی ہے اور جانے کتنوں کا سکون غارت کیا ہے؟این آر سی کے موضوع پر مالیگاوں ضلع ناسک مہاراشٹر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار میں بیوروکریٹس، قانون کے ماہرین اور جانکار افراد NRCکے متعلق رہنمائی فرمائیں گے۔اس خاص تعلیمی و اصلاحی پروگرام میں ہندوستانی شہریت اور بنیادی دستاویزات سے متعلق رہنما قانونی وضاحتیں بنام ”این آر سی : اندیشے ،مسائل اور حل “ کتاب کا اجراءبھی ہوگا۔ 176 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ایک منفرد، دستاویزی حیثیت کی حامل اوراس موضوع پر اب تک شائع ہونے والی پہلی کتاب ہے ۔ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر وایڈیٹر عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)نے وقت کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے بروقت نہ صرف اس اہم اور سُلگتے ہوئے موضوع پر قلم اُٹھایاٍ بلکہ دستور ہند اور قانون کی روشنی میں اس اہم مسئلے کا حل بھی پیش کیا ہے۔

نوری اکیڈمی نے اس کتاب کو پورے ملک میں پہنچانے کا بیڑہ اُٹھایا ہے،ہر ریاست کے بُک اسٹال مالکان سے رابطہ کیا جا رہا ہے ، اسی کے ساتھ نوری اکیڈمی کی ویب سائٹ سے کتاب کوآن لائن آرڈرکے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کتاب کی قیمت 180 روپے مختص ہے مگر نوری اکیڈمی کی جانب سے تقریب اجراءمیں 120 روپے رعایتی قیمت کا اعلان ہوا ہے۔پروگرام میںتمام سیاسی، سماجی، دینی اور ملی تنظیموں کے قائدین، عمائدین، ائمہ، وکلائ، ڈاکٹرس ، ٹیچرس ، سوشل ورکرس ، بک اسٹال مالکان، اہل قلم حضرات، صحافی برادران، ریسرچ اسکالرز اور سینئر کالج کے طلبہ و طالبات سے خصوصی شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔

 

No comments